امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے آبنائے ہرمز سے متعلق انتظامات میں مداخلت کی، جس کے باعث عدم تحفظ اور عالمی تجارتی بحری نقل و حرکت میں خلل پیدا ہوا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی معاہدے کو صرف 25 روز گزرے ہیں، لیکن امریکہ نے ایران کے خلاف حملے کر کے معاہدے کی کم و بیش تمام شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ نے ایران کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، تجارتی جہازوں، کارگو شپنگ اور فضائی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔

وزارت نے ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ایران جنگ کا خواہاں نہیں، تاہم اس پر ہونے والے کسی بھی حملے کے مقام کو ایرانی افواج دفاعی کارروائی کیلئے جائز ہدف سمجھیں گی۔



  تازہ ترین   
وفاقی آئینی عدالت نے پیر سوہاوہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم کردیا
ایران امریکا تنازع ختم کرنے کی صلاحیت صرف پاکستان کے پاس ہے: صدر آذربائیجان
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے
پاسداران انقلاب نے عمان، کویت، بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے
آپریشن شعبان کے دوران مزید 5 خوارج جہنم واصل، مجموعی تعداد 76 ہوگئی
ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا
امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں نے 5 پنجابی مزدور قتل کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر