عمان کی ایران کو آبنائے ہرمز میں دو الگ الگ بحری راستوں کی تجویز

مسقط (دنیا نیوز) عمان نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں آبنائے ہرمز میں دو الگ، الگ بحری راستوں کی تجویز پیش کی ہے تاہم ایران نے اس پر اپنے تحفظات برقرار رکھے ہیں۔

عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات میں عمان نے گزشتہ مذاکرات کی طرح یہ تجویز دہرائی کہ آبنائے ہرمز میں دو الگ راستے قائم کیے جائیں جن میں ایک ایران کی علاقائی سمندری حدود اور دوسرا عمان کی سمندری حدود سے گزرے، اور دونوں کا انتظام الگ، الگ ہو۔

ماضی کے مذاکرات میں بھی ایران نے اس تجویز کو قبول نہیں کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ آبنائے ہرمز کیلئے مشترکہ انتظامی نظام قائم کیا جائے، جس میں ایران اور عمان دونوں شریک ہوں۔

تہران میں حکام کو خدشہ ہے کہ اگر دو الگ انتظامی نظام قائم کیے گئے تو زیادہ تر بحری جہاز عمانی سمندری حدود سے گزرنے کو ترجیح دیں گے جس کے نتیجے میں ایران اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا سفارتی اور تزویراتی اثر و رسوخ کھو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مختلف تجاویز اور فارمولوں پر غور کیا گیا، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ممالک کسی حتمی اتفاق رائے تک پہنچے ہیں یا نہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز مکمل بند، یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ، قیمت چکانا پڑے گی: باقر قالیباف
پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان
جنوبی ایران کے مختلف ساحلی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں، متعدد مقامات متاثر
ایران کے کویت، بحرین، امارات، اردن، قطر اور عمان میں امریکی اہداف پر حملے
عمان کی ایران کو آبنائے ہرمز میں دو الگ الگ بحری راستوں کی تجویز
امریکی حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا، مشیر علی صفری
ایران کو اپنے غلط فیصلوں کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے: امریکی وزیرِ دفاع
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، سینٹ کام کا 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر