آزاد کشمیر میں صورتحال کشیدہ،وفاق سے ایف سی،رینجرز کی مزید نفری پہنچ گئی

 اسلام آباد ،مظفر آباد ( دنیا نیوز ، مانیٹرنگ ڈیسک،خصوصی نیوز رپورٹر ) آزاد کشمیر میں صورتحال مزید کشیدہ ،آزاد حکومت کی درخواست پر اسلام آباد سے ایف سی اور پاکستان رینجرز کے اضافی دستے آزاد کشمیر پہنچ گئے ۔ آزاد کشمیر حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وفاقی حکومت سے فوری سکیورٹی معاونت کیلئے وزارتِ داخلہ سے ایف سی کے 4 ہزار اہلکار اور پاکستان رینجرز کی 7 ونگز طلب کئے ۔ وفاقی وزارتِ داخلہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کالعدم جے کے جے اے اے سی کی سرگرمیوں کو امن و امان کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا گیا،حکومتی مراسلے کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 174 اہلکار زخمی ہوئے ،پونچھ اور راولاکوٹ میں دھرنے جبکہ دیگر اضلاع میں احتجاجی سرگرمیوں سے صورتحال کشیدہ ہے ، مسلح عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا، جبکہ اشیائے خوردونوش لے جانے والے ٹرک بھی نذر آتش کئے گئے ۔ آزاد کشمیر حکومت نے ریاستی رٹ برقرار رکھنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے اضافی سکیورٹی نفری کی فوری تعیناتی کی درخواست کی،مراسلے میں سفارش کی گئی کہ آنے والی نفری 50 فیصد اسلحہ و گولہ بارود اور 50 فیصد اینٹی رائٹ آلات سے لیس ہو ،ذرائع کے مطابق اضافی سکیورٹی نفری کی آزاد کشمیر آمد کے بعد حساس اضلاع میں مرحلہ وار تعیناتی متوقع ہے ، سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر د ئیے گئے ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولاکوٹ گردونواح میں بند سڑکیں کھلوانے کے لئے کارروائیاں تیز کر دیں ، دوسری جانب راولاکوٹ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح افراد نے راولاکوٹ اور گردونواح میں مختلف شاہراہوں پر درخت گرا کر پتھر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر رکھے ہیں ، جس سے اشیائے خورد و نوش کی ترسیل بری طرح متاثر ہوئی جبکہ ٹرانسپورٹرز و ڈرائیور خوف کے باعث متاثرہ علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کرتے رہے ۔انتظامیہ کے مطابق باغ راولاکوٹ روٹ کھلوانے کے لئے سڑکوں سے درخت اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا گیا تو کوئیڑہ پوٹھی ملوالاں کے مقام پر مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مسلح افراد نے پہاڑیوں اور سڑکوں کے اطراف مورچے قائم کر رکھے تھے ، جدید اسلحہ استعمال کیا اور ہزاروں گولیاں چلائیں، جبکہ بعض مساجد سے اشتعال انگیز اعلانات بھی کئے گئے ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق مسلح جتھوں نے ایک ماہ سے متعدد علاقوں کو راستے بند کر کے محصور کر رکھا تھا، بعض مساجد اور ایک ہائی سکول کی عمارت پر بھی قبضہ کیا گیا، جبکہ پانچ اہم شاہراہوں کی بندش کے باعث عام شہریوں تک خوراک کی فراہمی متاثر ہوئی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید مزاحمت کے بعد باغ،راولاکوٹ روٹ کلیئر کرا لیا گیا ہے ، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو کوہالہ کے راستے اشیائے ضروریہ کی ترسیل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے اور دیگر بند راستے بھی مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ویڈیوز کی مدد سے مسلح افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
پاک امریکا تجارتی معاہدہ مذاکرات میں پیش رفت، اختلافات دور ہو گئے: دفتر خارجہ
امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر