دیرینہ تنازعات کا منصفانہ حل ہی پائیدار عالمی امن کی ضمانت :ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکر ٹر ی جنرل کے عہدے کے امیدواروں سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے احترام کے لئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر اور فلسطین سمیت تمام دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور پرامن حل ہی پائیدار عالمی امن کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے حصول اور ابھرتے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کے مؤثر کردار اور مضبوط کثیرالجہتی نظام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکر ٹر ی جنرل کی امیدوار ربیکا گرینسپن نے ملاقات کی، جبکہ سیکر ٹر ی جنرل کے امیدوار اور سینیگال کے سابق صدر میکی سال نے بھی گنی بساؤ کے سابق صدر جنرل عمرو سسکو ایمبالو کے ہمراہ نائب وزیراعظم سے ملاقات کی ، دونوں ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی امن، ترقی اور اقوام متحدہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں کل سے شروع ہونے والی او آئی سی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کے آٹھویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کانفرنس کے پروگرام، غیر ملکی وفود کو پروٹوکول، سکیورٹی ، لاجسٹکس، میڈیا انتظامات اور بین الوزارتی رابطہ کاری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ کانفرنس میں شریک ہونے والے تمام غیر ملکی وفود کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں پاکستان کی روایتی مہمان نوازی کا بہترین تجربہ حاصل ہو ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر