بلوچستان میں لاپرواہی ہوئی،یہ ہمارا کمزور پوائنٹ:نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے بنوں میں بڑا حملہ ہوا تھا ،اس موقع پر میں نے کہا تھا کہ بڑے پیمانے پر بلوچستان میں حملے ہوں گے ، میرے بیان کے بعد دو تین حملے ہوئے ہیں،دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اب صورتحال یہ ہے کہ کالعدم بی ایل اے ، افغان طالبان، داعش اور بھارت،اسرائیل یہ سمجھتے ہیں پاکستان ان سب کیلئے بڑا مسئلہ ہے ، طالبان پاکستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ ڈیورنڈ لائن کو قبول نہیں کرتے ،اسرائیل ایران سے زیادہ خطرناک پاکستان کو سمجھتا ہے ، ایران میں رجیم چینج لاکر پاکستان کا گھیرا ئو اس کا منصوبہ تھا ،افغان بارڈر کے ساتھ پاکستان کو ایک اور بارڈر سے تکلیف دینا اس کا پلان تھا ،خوش قسمتی یہ ہے کہ ایران پاکستان مخالف گروپوں کو سپورٹ نہیں کررہا،ایران کے بارڈر کے اوپر علیحدگی پسند گروپ جن میں بلوچ فورسز بھی ہے۔

ان کو امریکا سپورٹ کررہا ہے ،امریکا،اسرائیل کا یہی پلان تھا کہ جب ایران کو غیر مستحکم کریں گے ،رجیم چینج لائیں گے ،اس کے ساتھ کردوں،بلوچ اور آذر بائیجانیوں کو بھی متحرک کریں گے ،یہ پلان کامیاب نہیں ہوا، اس وجہ سے بلوچستان ہمارا کمزور پوائنٹ بن چکا ہے ، نظام سارا سرفراز بگٹی کے حوالے کردیا گیا ہے ، وہ نظام کنٹرول نہیں کرپا رہے ، میرا خیال ہے کہ بلوچستان میں بڑی مس ہینڈلنگ ہوئی ہے ،بھارت کے پی کے میں طالبان اور بلوچستان میں بلوچ تنظیموں کو سپورٹ کررہا ہے ،اب بھارت کے اندر اسرائیل بھی پہنچ گیا ہے ، اسرائیل طالبا ن اور بی ایل اے کو ٹریننگ اور جدید ٹیکنالوجی دے رہا، میں سمجھتا ہوں کہ اب یہ معاملہ بلوچستان کا نہیں رہا، یہ ایک ریجنل ایشو بن چکا ہے ،گروپوں کو جو لوگ سپورٹ کررہے ہیں پہلے ان کو ختم کرنا ہوگا ، حکومت نے کہا ہے ہارڈ لائن لیں گے ،سخت فیصلے کریں گے ،مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اب حکومت کے پاس کیا رہ گیا ہے ،کیا سخت فیصلے کریں گے ؟۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں آپریشن ’شعبان‘ جاری، ایک دن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
پاک امریکا تجارتی معاہدہ مذاکرات میں پیش رفت، اختلافات دور ہو گئے: دفتر خارجہ
امریکا نے 2 طیارہ بردار بحری جہاز لنکن اور بش ایران کے قریب تعینات کر دیئے
آئی ایم ایف اگلے 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض دے گا
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے اور حملے روکنے کیلئے ایران کو الٹی میٹم
پاکستان کا حالیہ کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر زور
ایران نے جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عراقچی
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر