لندن (نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس تھری اور ان کی اہلیہ ملکہ کامیلا نے گزشتہ روز اپنے بیٹے پرنس ہیری ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور ان کے دونوں بچوں سے چار سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی۔
برطانوی خبر رساں ادارے پریس ایسوسی ایشن کے مطابق شہزادہ ہیری اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ یورپ میں کسی نامعلوم مقام سے اس ملاقات کیلئے برطانیہ پہنچے ۔ شاہی خاندان کے ان افراد کے درمیان گزشتہ چار برس سے کوئی بالمشافہ ملاقات نہیں ہوئی تھی۔



