اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے اے ڈی بی مالیاتی مشیر مقرر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نج کاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کر دیا اور اس حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط کی منظوری دے دی گئی ۔

نج کاری کمیشن بورڈ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے نج کاری اور نج کاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پی سی بورڈ نے ایڈوائزری معاہدے کی شرائط کا جائزہ لیا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دی۔نج کاری کمیشن بورڈ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک اپنی مہارت اور تجربے کی بدولت مسابقت اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اس اہم نج کاری کو تیزی سے مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے طویل المدتی رعایتی فریم ورک کے تحت نجی شعبے کے قابل آپریٹر کو آؤٹ سورس کیا جائے گا اور اس عمل سے یہ توقع ہے کہ ہوائی اڈے کی آپریشنل کارکردگی میں بہتری آئے گی۔بیان میں کہا گیا کہ مسافروں کا ہوائی اڈے پر تجربہ بہتر ہو گا اور ہوائی اڈے کی سہولیات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا سکے گا۔علاوہ ازیں نج کاری کمیشن بورڈ نے بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کی سفارش پر 2025-26 تا 2027-28 تین سالہ مدت کے آڈٹ کے لیے بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی بطور بیرونی آڈیٹرز تقرری کی منظوری بھی دے دی ۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر