آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کے پارلیمانی سپیکر و چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی، اور امریکی دھمکیاں اس اہم آبی گزرگاہ کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کر سکتیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ امریکہ نے اب تک یہ سبق نہیں سیکھا کہ دھونس اور وعدہ خلافی اب بغیر قیمت چکائے ممکن نہیں، میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ اگر آپ حملہ کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔

انہوں نے امریکہ پر مسلسل دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ فضول ہاتھ پاؤں نہ ماریں، ورنہ آپ مزید دلدل میں دھنس جائیں گے، آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی، امریکی دھمکیوں کے تحت نہیں۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے رابطہ کیا ہے، وہ معاہدہ کرنے کا بہت زیادہ خواہش مند ہے، ایران نے حملہ کیا تو 20 گنا زیادہ طاقت سے جواب دیں گے۔

ایران کے پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ایک بھی امریکی فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایران کے خلاف ساتھ دینے والے خلیجی ممالک خبردار رہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک اپنے تیل اور گیس کے کنوؤں کی حفاظت کریں، ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائے گا، ایران نے آبنائے ہرمز میں نئے ایرانی انتظام کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی شرائط کو پامال کردیا، امریکی حملوں نے معاہدے کو نقصان پہنچایا، معاہدے کی پانچویں شق کو امریکا نے نظرانداز کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران قومی مفادات اور خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی ذمہ داری ایران کی ہے۔



  تازہ ترین   
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف
ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کیلئے مسلسل خطرہ ہیں: اسحاق ڈار
شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں مشہد پہنچا دی گئیں
اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ
آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف
آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر