فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، قومی سلامتی پر خطاب

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار، اسٹریٹجک بصیرت اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی یو جیسے ادارے مستقبل کی عسکری اور سول قیادت کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ مسلح افواج بھی جنگ کی بدلتی نوعیت کے مطابق اپنی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دشمن خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششوں سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور ایسے پراکسی نیٹ ورکس کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچلا جائے گا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں سمیت ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی یا سیاسی نعروں سے نہیں بلکہ ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط سے جیتی جاتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، بے لوث خدمت اور قومی مفاد کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ قبل ازیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر صدر این ڈی یو نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر