عوامی مفاد میں زمین حاصل کرنا ریاست کا اختیار، حقیقی معاوضہ دینا ذمہ داری : سپریم کورٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ عوامی مفاد میں زمین حاصل کرنا ریاست کا اختیار ہے تاہم متاثرہ شہریوں کو مکمل، منصفانہ اور حقیقی معاوضہ دینا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے ۔ منصفانہ معاوضہ ہر متاثرہ شہری کا آئینی حق ہے ۔ جسٹس محمد علی مظہر نے صوابی اراضی معاوضہ کیس میں 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ زمین کی قیمت کا تعین صرف سرکاری ریٹ کی بنیاد پر نہیں کیا جا سکتا بلکہ مارکیٹ ویلیو، زمین کے ممکنہ استعمال اور مستقبل میں اس کی ترقی کے امکانات کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔ اراضی کے معاوضے کا اصول سونے کے بدلے سونا ہونا چاہیے ، تانبہ نہیں تاکہ متاثرہ مالک کو مکمل مالی انصاف فراہم کیا جا سکے ۔

اگر اراضی حصول کے عمل میں تاخیر ہو تو زمین کی قیمت میں اضافہ اور افراطِ زر کے اثرات کو بھی معاوضہ کے تعین میں شامل کیا جانا چاہیے ۔ یہ مقدمہ نہر منصوبے کیلئے حاصل کی گئی اراضی کے معاوضے سے متعلق تھا، زمین مالکان نے سرکاری معاوضہ ناکافی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا، ریفرنس کورٹ نے معاوضے میں اضافہ کیا، جسے پشاور ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا، اسے خیبرپختونخوا حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جس نے حکومتی تمام سول اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور ریفرنس کورٹ کے فیصلے برقرار رکھے ۔ ادھر سپریم کورٹ نے بلدیہ فیکٹری سانحہ کیس کا 39 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ قیاس آرائیوں اور عمومی الزامات کی بنیاد پر سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی اور شک کا فائدہ ملزم کا قانونی حق ہے ۔

عدالت نے 264 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے دو ملزمان زبیر عرف چریا اور عبدالرحمن عرف بھولا کو بری کر دیا اور سندھ ہائیکورٹ و انسدادِ دہشتگردی عدالت کے فیصلے کالعدم قرار دیئے ۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کے تحریر کردہ فیصلے سے جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شکیل احمد نے بھی اتفاق کیا۔ فیصلے میں قرار دیا گیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، ڈھائی سال بعد سامنے آنے والی نئی کہانی اور تاخیر سے دیئے گئے بیانات قابلِ اعتماد نہیں، عدالتی اعترافِ جرم آزاد شواہد سے ثابت نہیں، فرانزک شواہد سے کیمیکل استعمال کا دعویٰ ثابت نہ ہو سکا، 34 زخمی گواہوں میں سے کسی نے ملزمان کے خلاف بیان نہیں دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج پیش نہ کرنا مقدمے کو مزید کمزور کرتا ہے ۔ فیصلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف عدالتی ریمارکس حذف کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر