لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ بڑے شہر نہیں،محفوظ اور ماحول دوست الیکٹر وبس پنجاب کے ہرقریہ تک پہنچائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز سے چھوٹے شہروں اور قصبات تک ا لیکٹروبسیں پہنچنے سے عوام خوشی سے نہال ہیں ،خانیوال، خوشاب، بھکر، اٹک،منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے 13روٹس پر الیکٹروبسیں چلیں گی-خوشاب کیلئے 15،خانیوال 9،بھکر 9، اٹک 9،منڈی بہاؤالدین 9 اور حافظ آباد کیلئے 9 جدید ترین بسیں چل پڑی، خوشاب میں الیکٹرو بس کا روٹ جنرل بس سٹینڈ تا گِروٹ چوک، مِٹھہ ٹوانہ اور منگوال روٹس فعال کردئیے گئے ،خانیوال میں خانیوال تا جہانیاں اورکبیر والاروٹ پر9 الیکٹروبس سروس پر مسافروں کا ہجوم ہے ،ضلع بھکر میں جنرل بس سٹینڈ،بھکر تا دریا خان اور بہل روٹس پر9 الیکٹرک بسیں رواں دواں ہو چکی ہیں، اٹک میں 9 الیکٹروبسیں پی او ایف سنجوال تا حضرو اور حکیم آباد تا اٹک خورد روٹ پر چلنے لگیں، منڈی بہاؤالدین میں کٹھیالہ شیخان تا رسول ویلیج اور کالج چوک تا مانوچک روٹس پر الیکٹروبسیں آگئیں،حافظ آباد میں جناح چوک (انٹر سٹی) اور گھوڑا چوک تا جلال پور بھٹیاں روٹ پر 9بسیں فنکشنل ہوگئیں،جولائی 2026ء کے آخر تک پنجاب کے مزید 14 اضلاع میں الیکٹرو بس سروس کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا- چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں جولائی کے اختتام تک 10، 10 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی-لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان کے لیے 12، 12 جبکہ مری، گجرات اور شیخوپورہ کے لیے 11، 11 بسیں جولائی میں فنکشنل ہوں گی، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال میں بھی جولائی کے آخر تک 11،11 الیکٹرو بسیں پہنچ جائیں گی، مزید488 الیکٹرو بسیں اگست 2026ء کے آخر تک پاکستان پہنچ کر مختلف اضلاع میں آپریشنل ہو جائیں گی،ماڈرن ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں-پنجاب کے 18 اضلاع میں پہلے ہی 400 الیکٹرو بسیں کامیابی سے آپریشنل ہیں،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 1500 جدید الیکٹرو بسیں لانے کے تاریخی مشن پر کام تیزی سے جاری ہے ، پنجاب کے مزید 20 اضلاع کے لیے بھی 212 نئی الیکٹرو بسیں پاکستان پہنچ گئیں،دریں اثنااپنے بیان میں وزیراعلٰی نے کہاکہ اہل پنجاب 250ویں یوم آزادی پر امریکا کی عوا م کودلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان اور امریکاکے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے حالیہ تنازع میں ثالث کا بے مثال کردار ادا کر کے پا ک، امریکا تعلقات کو مزید تقویت بخشی،پنجاب امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون اور شراکت داری مضبو ط بنانے کیلئے پر عزم ہے ، جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے امریکہ کا کردار قابل تحسین ہے ۔
بڑے شہر نہیں، الیکٹرو بس پنجاب کے ہر قریہ تک پہنچائیں گے : مریم نواز



