ٹیلی کام بل سے کسی کی زمین اور جائیداد پر قبضہ نہیں ہوگا : شزا فاطمہ

 اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام بل سے کسی کی  ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، نجی پراپرٹیز کے حوالے سے کیٹگریز طے کی جائیں گی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام بل پر مالی بے ضابطگیاں اور دیگر الزامات بے بنیاد ہیں، وزیراعظم سے کہا کہ بل کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کی انکوائری کرائی جائے ۔ نئے ٹیلی کام بل کا مقصد ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی فراہمی ہے ،کمیونیکیشن ایکٹ میں ترامیم وقت کا تقاضا ہے ، اتفاق رائے سے قانون سازی کی جا رہی ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ نجی پراپرٹی سے فائبر بچھانے کیلئے مالک کی اجازت لازم ہوگی، ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ کا بل 6 ترامیم کے ساتھ منظور کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو کسی ایک کمپنی کو نوازنے کے شواہد نہیں ملے ، کمیٹی نے بل میں تمام سقم دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر