بھارت کی مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات اٹھا رہی، عطا تارڑ

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔ ‘ایکس’ پر اپنے  بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی دورے سے چند روز قبل اعزازات کی تخلیق سوالیہ نشان ہے جب کہ اعزازی اسناد میں املا کی غلطیاں بھی شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخصیت کا کسی اعزاز کو حاصل کرنے والا پہلا اور واحد فرد بن جانا امیج مینجمنٹ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت برسوں سے ایسے اعزازات کو عالمی پذیرائی کا ثبوت بنا کر پیش کرتی رہی ہے اور نفرت پر مبنی پالیسیوں کے باوجود بیرون ملک اعزازات کی تشہیر کی گئی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی بیرون ملک اعزازی تقاریب میں شریک ہیں جب کہ عام بھارتی عوام اندرون ملک سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نریندر مودی کو دیئے گئے ایک اعزاز پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے اب تک کی سب سے زیادہ شرمناک کہانی قرار دیا ہے ۔ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ مودی کی آمد سے چند روز قبل ہی یہ ایوارڈز تخلیق کیے گئے ، ان کے سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کے ذریعے تیار کیے گئے تھے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سرٹیفکیٹس میں واضح املا کی غلطیاں موجود تھیں اور نریندر مودی اس اعزاز کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے ۔وزیر دفاع کے مطابق یہ منصوبہ بند “اعزاز” یا تو سستی قسم کی مقبولیت حاصل کرنے کی بدترین کوشش ہے یا پھر خوشامد کی انتہائی مذموم شکل ہے ۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نریندر مودی بھارتی قوم کو شرمندگی سے دوچار کر رہے ہیں اور وہ قومی سطح پر باعثِ شرمندگی بن چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کا شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار
دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت
یمن کے قریب بحیرہ احمر میں مال بردار جہاز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے، نائب چیئرمین روسی سلامتی کونسل
مصر کا ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد برقرار رکھنے پر زور
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر