اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو دورہ اسلام آباد کے دوران نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا تھا:امریکی اخبار کا دعویٰ

نیویارک (نیشنل ٹائمز)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے ایرانی وفد کے دورے کے دوران اسرائیل ایران کے اعلیٰ مذاکرات کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا۔امریکی انتظامیہ نے خدشات کے پیش نظر خطے کے بعض ممالک کے ذریعے ایران کو ممکنہ اسرائیلی کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں دورہ اسلام آباد کے دوران ایرانی حکام نے امریکا سے پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ذریعے ایرانی وفد کو نشانہ نہ بنائے جانے کی ضمانت طلب کی تھی۔امریکی اخبار کے مطابق پاکستانی ائیر فورس کے جہازوں نے ایرانی وفد کے جہاز کو ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران تک حصار میں رکھا۔واپسی پر ایرانی حکام نے اسرائیلی طیاروں کے عراق سے ایران میں داخل ہونے کی انٹیلی جنس حاصل کی اور اسے واپس آنے والے طیارے تک پہنچایا جس پر طیارے کو مشہد ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا تھا، واقعے کی باقر قالیباف کے سینئر معاون محمد مرانڈی نے بھی تصدیق کی تھی۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر