ایران امریکہ سے زرعی مصنوعات خریدے گا، ٹرمپ کا دعویٰ، تہران کی تردید

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لئے ممکنہ امن معاہدے کے تحت امریکہ سے زرعی مصنوعات خریدے گا تاہم ایران نے اس بیان کی تردید کی ہے۔
ٹرمپ نے سی این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ “وہ کوئی پیسہ نہیں کما رہے، اس لئے ہم کچھ رقم لیں گگے اور ان کے لئے خریداری کریں گے۔ انہیں خوراک کی ضرورت ہے۔ انہیں مکئی، گندم اور سویابین چاہیے اور یہ تمام اشیاء صرف ہمارے امریکی کسان فراہم کریں گے۔‘‘
تاہم ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کو بتایا کہ ’’امریکہ سے زرعی مصنوعات خریدنے کی کوئی لازمی شرط یا پابندی نہیں ہے۔‘‘
انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کا دعویٰ تھا کہ ان کے خیال میں تہران ’’تقریباً ان تمام امور پر رضامند ہو چکا ہے جن کی ہمیں ضرورت ہے۔‘‘
امریکی صدر نے ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایران کو جوہری صلاحیت سے محروم کرنے کی کارروائی ہے۔‘‘



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر