لبنان، شام ،غزہ میں فوج غیر معینہ مدت تک رہے گی:اسرائیل

یروشلم(نیشنل ٹائمز) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان، شام اور غزہ میں قائم کیے گئے سکیورٹی زونز میں غیر معینہ مدت تک  موجود رہے گی۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ دفاعی افواج ان علاقوں میں اگلے حکم تک تعینات رہیں گی تاکہ اسرائیلی شہریوں اور بستیوں کو شدت پسند عناصر سے تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔ دوسری جانب امریکا نے یروشلم میں اپنے نئے مستقل سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر کیلئے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دئیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا کہ امریکا یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتا ہے ۔ نئی عمارت جنوبی یروشلم کے ایلنبی کمپاؤنڈ میں تعمیر کی جائے گی۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان ناقابل شکست اتحاد کی علامت قرار دیا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر