آئندہ چند روز میں امریکہ سے کسی بھی سطح پر مذاکرات طے نہیں: ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں امریکہ کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات طے نہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ سے مذاکرات کی ذمہ دار ایرانی ٹیم دوحہ ضرور جائے گی، دورے کا مقصد مذاکرات نہیں بلکہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینا اور اس پر پیشرفت ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ قطر جانے والے امریکی نمائندوں کے دورے کا ایرانی وفد کے دورے سے تعلق نہیں۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ امن عمل کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں، جس کے لیے دوحہ میں اہم مذاکرات کا انعقاد کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق دوحہ مذاکرات میں امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شریک ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ تکنیکی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، تکنیکی مذاکرات اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے موقع پر ہی منعقد کیے جائیں گے تاکہ مختلف امور پر تفصیلی پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایران کے ساتھ امن عمل میں مثبت پیش رفت ہو اور مذاکرات کے ذریعے اہم معاملات کو آگے بڑھایا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر