چینی صدر کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات، ترقی کے لئے امداد جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔
شی نے زور دیا کہ چین اور بیلاروس کو تزویراتی روابط برقرار رکھنے چاہئیں، اعلیٰ سطح پر استوار دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام بہتر طور پر مستفید ہو سکیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین بیلاروس کی قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے بیلاروس کی ترقی کے لئے اپنی بساط کے مطابق امداد جاری رکھنے کی چین کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
صدر شی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون آگے بڑھانے کے لئے مختلف شعبوں سے وسائل بروئے کار لانے چاہئیں اور اس بحرانوں سے بھرپور دنیا میں ایک مستحکم قوت کے طور پر کردار ادا کرنے کے لئے کثیر الجہتی فورمز پر ہم آہنگی اور تعاون بڑھانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر