چین نے 20 جاپانی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرلیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے پیر کے روز قومی سلامتی و مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ سمیت بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے قومی ادارہ برائے دفاعی مطالعات سمیت 20 جاپانی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی اپنی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق برآمد کنندگان کو ان اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح بیرون ملک تنظیمیں اور افراد بھی چین میں تیار یا چین سے حاصل شدہ دوہرے استعمال کی اشیاء ان اداروں کو منتقل یا فراہم نہیں کر سکیں گے۔ اس حوالے سے جاری تمام متعلقہ سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں گی۔
وزارت نے پیر کو ہی مٹسوئی ای اینڈ ایس کمپنی لمیٹڈ سمیت 20 جاپانی اداروں کو نگرانی کی فہرست میں بھی شامل کر دیا کیونکہ ان اداروں کی جانب سے دوہرے استعمال کی اشیاء کے حتمی صارفین اور ان کے استعمال کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر