2025 کے دوران چین کی ثقافتی صنعت کی آمدنی 200 کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ثقافتی اور اس سے متعلقہ صنعتوں کی آپریٹنگ آمدنی 2025 میں ریکارڈ سطح پر پہنچتے ہوئے تقریباً 208.3 کھرب یوآن (تقریباً 30.6 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.8 فیصد زائد ہے۔
چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ثقافتی صنعت کے تمام 9 شعبوں کی کاروباری آمدنی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں سے 4 شعبوں نے 2 ہندسوں پر مشتمل شرح نمو حاصل کی۔
تخلیقی ڈیزائن خدمات، مواد کی تخلیق اور پیداوار، خبروں اور معلومات کی خدمات اور ثقافتی تفریح و تفریحی خدمات کی آمدنی میں بالترتیب 13.2 فیصد، 12.4 فیصد، 12.3 فیصد اور 10.7 فیصد اضافہ ہوا۔
ثقافتی صنعت کی منافع بخش کارکردگی میں بھی مسلسل بہتری آئی اور 2025 میں اس کا مجموعی منافع 19 کھرب یوآن تک پہنچ گیا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 7.3 فیصد زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق نئے طرز کے کاروباری ماڈلز نے بدستور نمایاں کردار ادا کیا۔ نئے ثقافتی کاروباری ماڈلز سے وابستہ 16 ذیلی شعبوں نے مجموعی طور پر 76.7 کھرب یوآن کی آمدنی حاصل کی،جس میں 15.1 فیصد اضافہ ہوا۔ جو کہ مجموعی طور پر پوری صنعت کی شرح نمو سے 6.3 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ثقافتی اداروں کی تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) پر سرمایہ کاری میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا۔ 2025 میں بڑے ثقافتی اداروں نے تحقیق و ترقی پر 182 ارب یوآن خرچ کئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.1 فیصد زیادہ ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر