وینزویلا زلزلہ:ہلاکتیں 1430سے متجاوز ،50ہزار لاپتا

لا گوائیرا،کراکس(نیشنل ٹائمز)وینزویلا میں دو طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1430 ہو گئی، جبکہ 3ہزار238 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً 67 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں ، انہیں پناہ، صاف پانی، طبی سہولیات اور دیگر بنیادی امداد کی ضرورت ہے۔

 ادھر امریکی امدادی پروازیں دار الحکومت کراکس پہنچنا شروع ہو گئی ہیں جبکہ 17 ممالک کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے ، 50 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ اقوام متحدہ نے زلزلوں سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ6ارب70کروڑ ڈالر لگایا ہے ، جو وینزویلا کی مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً 6 فیصد کے برابر ہے ۔ دوسری جانب بدھ کو آنے والے 7اعشاریہ 2 اور7اعشاریہ 5 شدت کے دو زلزلوں سے منہدم ہونے والی رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مقامی شہری اپنی مدد آپ کے تحت بے بسی کے عالم میں ملبہ ہٹا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر