کابل ائیرپورٹ پر بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک

کابل(نیشنل ٹائمز) حامد کرزئی ائیرپورٹ پر بھگدڑ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کابل کے حامد کرزئی ائیرپورٹ پر اب بھی ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع ہیں جو ملک چھوڑکر بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، طالبان کے کنٹرول کے بعد سے کابل ائیرپورٹ امریکی افواج کے کنٹرول میں ہے جہاں افرا تفری کا عالم ہے، ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ جلد از جلد طیارے میں سوار ہوکر بیرون ملک چلاجائے۔ملک چھوڑنے کی کوشش کے دوران کچھ افراد نے طیارے کے پہیوں سے چمٹ کر جانے کی کوشش کی تاہم جہاز کے اڑنے کے بعد وہ زمین پر آگرے جب کہ بھگڈر کے نتیجے میں بھی متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے تاہم برطانوی میڈیا نے ایک بار پھر بھگڈر میں 7 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔برطانوی وزارت دفاع نے بھی کابل ائیرپورٹ پر افراتفری اور بھگڈر کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان 7 افغان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے بھگڈر کے دوران اپنے پیاروں کو کھودیا، دوسری جانب ائیرپورٹ پر صورتحال انتہائی خراب ہے تاہم سیکیورٹی صورتحال پر قابو پانے کے لیے پوری کوششیں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم عالمی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ افراد بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر