چین اور وسطی ایشیائی ممالک آفات کی نگرانی کے لئے مشترکہ سیٹلائٹ نیٹ ورک قائم کریں گے

ارمچی (شِنہوا) چین اور وسطی ایشیا کے کئی ممالک نے ریموٹ سینسنگ ڈیٹا کے مشترکہ استعمال اور زلزلوں، زرعی کیڑوں کے حملوں اور گلیشیائی سیلاب جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک مشترکہ سیٹلائٹ نیٹ ورک تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
تکنیکی تعاون کے معاہدے پر جمعرات کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی میں جاری 9ویں چین-یوریشیا ایکسپو کے موقع پر دستخط کئے گئے۔ سائنس دانوں کے مطابق تیان وو کونسٹیلیشن نامی اس خلائی نگرانی کے نظام کا ابتدائی مرحلہ 5 سیٹلائٹس پر مشتمل ہوگا۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ریموٹ سینسنگ کے ماہر تونگ چھنگ شی نے کہا کہ چین کا سنکیانگ، جو کئی وسطی ایشیائی ممالک سے ملحقہ ہے، اپنے ہمسایہ ممالک کی طرح جغرافیائی خصوصیات اور قدرتی خطرات رکھتا ہے جن میں زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر پگھلنے سے آنے والے سیلاب شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ مشترکہ سیٹلائٹ نیٹ ورک انہی مشترکہ آفات سے بچاؤ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ منصوبہ صرف سیٹلائٹس کی تعیناتی تک محدود نہیں بلکہ فضا، خلا اور زمین پر مشتمل ایک مربوط اور ذہین نگرانی کا نظام ہوگا۔ خطے سے حاصل ہونے والا سیٹلائٹ ڈیٹا سنکیانگ میں قائم ایک کمپیوٹنگ مرکز میں پراسیس کیا جائے گا جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ارضیاتی آفات کی پیش گوئی، زرعی کیڑوں کی نشاندہی اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی نگرانی کے لئے جدید ماڈلز تیار کئے جائیں گے۔
انٹرنیشنل یوریشین اکیڈمی آف سائنسز کے رکن چھن شی جو گلیشیائی ارضیات کے ماہر ہیں، نے کہا کہ سنکیانگ اور اس سے ملحقہ وسطی ایشیائی ممالک ایک ہی پہاڑی سلسلوں سے جڑے ہوئے ہیں جہاں حالیہ برسوں میں گلیشیئرز کا 20 سے 40 فیصد حصہ پگھل چکا ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر