یورپ میں شدیدگرمی کی لہر برقرار، اسپین میں گزشتہ 5 روز میں اموات کی تعداد 325 سے زائد ہوگئی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، اسپین میں ریکارڈ گرمی کے باعث گزشتہ 5 روز میں اموات کی تعداد سوا تین سو سے بڑھ گئی، جرمنی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 41 ڈگری سے بھی بڑھ گیا۔

فرانس، جرمنی اور اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک نے سیاحتی مقامات بند کردیے، بجلی کی طلب بڑھنے سے کئی علاقوں میں پاور بریک ڈاؤن کا سامنا ہے، ریلوے سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

جرمنی کے مغربی شہر زاربرکن میں 41.3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

اسی دوران برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ میں بھی جون کے مہینےکا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ انگلینڈ کے گاؤں سینٹن ڈاؤنہم میں درجہ حرارت 37.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سوئٹزرلینڈ کے شہر بازل میں 38.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

فرانس کی ہیٹ ویو الپس کے پہاڑوں تک پہنچ گئی ہے، 4 ہزار 800 میٹر بلند برف سے ڈھکی پہاڑی چوٹی Mont Blanc سرکرنے والے کوہ پیماؤں اور گائیڈز کو بھی گرمی کا احساس ہورہا ہے، شدید گرمی کے باعث نرم برف نے راستے مزید خطرناک بنادیے ہیں اور کوہ پیما راستے تبدیل کرنے پر مجبور ہیں۔کوہ پیماؤں کا کہنا ہےکہ پہاڑوں پر برف نرم اور اس میں چوڑی دراڑیں حالات کو مشکل اور خطرناک بنا رہی ہیں ۔

ڈنمارک میں آج گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے زائد عرصےکا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 36.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔اس کے ساتھ ہی 36.4 ڈگری سینٹی گریڈ کا سابقہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا جو 1975 سے برقرار تھا۔

اٹلی کا سب سے طویل دریا خشک ہونے لگا، شدید خشک سالی کا خدشہ
اٹلی میں سب سے طویل دریا خشک ہونے لگا ہے اور کسانوں کو شدید خشک سالی کا خدشہ ہے۔

شدید گرمی کی لہر کے باعث اٹلی کے سب سے طویل دریا پو (PO) میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں سمندر کا کھارا پانی دریا میں داخل ہونے لگا ہے اور شمالی اٹلی کے میں جولائی کے دوران شدید خشک سالی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق مغربی یورپ سے آگے بڑھنے والی یہ گرمی کی لہر اب بلقان کے ممالک میں بھی انتہائی زیادہ درجہ حرارت لےکر آئےگی۔ سربیا، بوسنیا، کروشیا، کوسوو، شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شدیدگرمی کے بعد انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے مختلف حصوں میں طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار سے زائد بار آسمانی بجلی چمکی ہے جس کے باعث 700 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر