بھارتی شہر حیدرآباد میں سڑک کا نام ‘ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو ‘رکھ دیا گیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بھارت کے شہر حیدرآباد میں سڑک کا نام ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو رکھ دیا گیا۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت میں کیا گیا یہ اقدام کسی بھی امریکی صدر کیلئے اس نوعیت کا پہلا اعزاز ہے جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

جنوبی ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت ہے۔ حیدرآباد میں جس سڑک کو صدر ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے اس کے قریب امریکی قونصل خانہ ہے اور مائیکروسوفٹ، گوگل اور ایمازون سمیت امریکی کمپنیوں کے دفاتر بھی ہیں۔

کانگریس کی جانب سے یہ اقدام اس حقیقت کےباوجود ہےکہ بل کلنٹن اور جارج بش نے اپنے دور حکومت میں حیدرآباد کا دورہ کیا تھا تاہم ڈونلڈ ٹرمپ تاحال حیدرآباد نہیں آئے۔

کانگریس کے اس اقدام پر وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید تنقید کی ہے اور اسے کانگریس کی منافقت قراردیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کےدوسرے دور میں امریکا پاکستان تعلقات بہتر اور امریکا بھارت تعلقات خراب ہوئے ہیں کیونکہ صدر ٹرمپ نےبھارت پر اضافی ٹیرف عائد کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم
پاکستان، مصر اور ترکیہ کی سعودیہ کیخلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
سعودی فوجی اتحاد کا حوثی ملیشیا کو بھر پور جواب دینے کا اعلان
امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی
ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر