سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں خفیہ معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خاران اور مستونگ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو تیز رفتار کارروائیاں کیں، یہ کارروائیاں بھارتی حمایت یافتہ پراکسی گروہ فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں، جن میں مجموعی طور پر 8 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

25 جون کو انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے ضلع خاران میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، فورسز کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

دوسری کارروائی 26 جون 2026 کو ضلع مستونگ میں ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے اس پیشگی آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد ایک خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈیز) اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں، علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی بلاامتیاز انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بہادر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی، پاکستان سے فتنہ الہندستان سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ اور خاران میں 8 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔



  تازہ ترین   
بھارت خفیہ کارروائیوں، پراکسی عناصر کے ذریعے امن خراب کر رہا ہے: وزیراعظم
سکیورٹی فورسز کی خاران اور مستونگ میں کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک
امریکہ کو جواب، ایران کا امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران نے کشیدگی بڑھائی تو تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائیگا: امریکہ کی دھمکی
پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ
سچ چھپ نہ سکا: مودی سرکار کا پاک بھارت جنگ میں اپنے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف
امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر