چین کی “جبری مشقت” کے بہانے محصولات کے ناجائز استعمال کی مذمت

جنیوا (شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 62 ویں سیشن میں تقریباً 20 ممالک کے ایک گروپ کی جانب سے ایک مشترکہ بیان پیش کیاہے جس کا مقصد “جبری مشقت” کے بہانے یکطرفہ محصولات عائد کرنے کے جارحانہ طریقہ کار کو بے نقاب اور اس کی مذمت کرنا تھا۔
یہ مشترکہ بیان جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے چین کے مستقل مندوب اور سفیر جیا گوئی دے نے پیش کیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ غربت کے خاتمے کا انحصار ہر فرد کے حق روزگار اور حق ترقی کے تحفظ پر ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم جبری مشقت کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ تاہم اس بات پر بھی شدید تشویش رکھتے ہیں اور اس کی مخالفت کرتے ہیں کہ بعض معیشتوں پر یکطرفہ الزامات کی بنیاد پر اضافی محصولات عائد کئے جائیں، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ نام نہاد جبری مشقت سے تیار کردہ مصنوعات کی درآمد روکنے میں ناکام رہی ہیں۔”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نام نہاد انسداد جبری مشقت کے اقدامات کی آڑ میں من مانے انداز میں ٹیرف عائد کرنا محنت کشوں کے حق ترقی اور باعزت روزگار کے حق کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایسی پالیسیاں عالمی صنعتی و سپلائی چینز کو غیر مستحکم کرتی ہیں اور غربت کے خاتمے کی اجتماعی کوششوں کو کمزور کرتی ہیں۔
مشترکہ بیان میں زور دیا گیا ہے کہ چین متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ حقائق کا احترام کریں، تجارتی مسائل کو سیاسی رنگ نہ دیں اور انسانی حقوق کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے گریز کریں، بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کا احترام کریں اور عملی اقدامات کے ذریعے عالمی ترقی میں کردار ادا کریں۔
جیا نے بتایا کہ اس مشترکہ بیان کو وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی ہے، روس، پاکستان، وینزویلا، سوڈان، کمبوڈیا اور دیگر ممالک نے اس کی مشترکہ توثیق کی ہے اور کئی ترقی پذیر ممالک نے چین کے موقف کی تائید کی ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر