امریکہ چینی کمپنیوں کو نام نہاد “فوجی کمپنیوں کی فہرست” میں شامل کرنے کے غلط اقدامات بند کرے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چینی فوج سے منسلک کمپنیوں کی اپنی نام نہاد فہرست میں مزید چینی کمپنیوں کو شامل کرنے کا عمل فوری طور پر بند کرے اور واضح کیا ہے کہ چین اس کے ردعمل میں جوابی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگا۔
وزارت تجارت کے ترجمان حہ یادونگ نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ امریکہ کے اس اقدام نے چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہےجس کے باعث چین کے لئے ردعمل دینا ضروری ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤسمیت بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے 22 جون کو چین کے سرکاری محکموں نے ایوی اوکس انکارپوریشن سمیت 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ 46 نامزد امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات کو سرکاری خریداری میں شامل کرنے پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات بھی کئے گئے۔
حہ یادونگ نے مزید کہا کہ نشانہ بنائی گئی تمام امریکی کمپنیاں فوجی شعبے سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر باہمی تعلقات میں تعمیری تعاون اور اسٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے لئے کام کرے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر