بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کو اپنے دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کا مشترکہ طور پر تحفظ اور اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔
ترجمان گو جیاکن نے بدھ کے روز پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکہ اور ایران نے اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے، کوئی بھی فوجی آپریشن شروع نہ کرنے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے بیرونی دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا ہے جس کا مشترکہ طور پر تحفظ اور اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔
گو نے مزید کہا کہ چین خطے میں امن و سکون کی جلد بحالی کے لئے اپنے انداز میں مدد فراہم کرنے اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔
امریکہ اور ایران کو مفاہمتی یادداشت کا مشترکہ طور پر تحفظ اور عملدرآمد کرنا چاہیے، چین



