پیرس(نیشنل ٹائمز)فرانس میں ایبولاوائرس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا ۔ وزارت صحت کے مطابق یہ کیس ایک ڈاکٹر میں سامنے آیا ہے جو حال ہی میں کانگو سے واپس آیا تھا۔۔۔
وزارت نے بتایا کہ متاثرہ شخص میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور یہ کیس مین لینڈ فرانس میں شناخت کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق مریض کو فوری طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے جبکہ اس کے قریبی رابطوں کا سراغ لگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔



