سمر ڈیووس فورم میں 2026 کی 10 اہم ترین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا اعلان

دالیان (شِنہوا) ایک رپورٹ کے مطابق کئی سال تک سافٹ ویئر پر مبنی مصنوعی ذہانت کی ترقی کے بعد اب یہ ٹیکنالوجیز سکرینوں سے نکل کر ان حقیقی نظاموں کا حصہ بنتی جا رہی ہیں جو جدید معیشتوں کی بنیاد ہیں، جن میں توانائی، طب، خوراک اور مواد کے شعبے شامل ہیں اور ان پر ان کا نمایاں اثر پڑ رہا ہے۔
’’2026 کی 10 ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز‘‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ چین کے شمال مشرقی شہر دالیان میں منعقدہ سمر ڈیووس فورم 2026 کے دوران جاری کی گئی۔
ورلڈ اکنامک فورم اور ریسرچ پبلشر فرنٹیئرز کی مشترکہ شائع کردہ یہ رپورٹ ان اہم ٹیکنالوجیز کی نشاندہی کرتی ہے جو اگلے 5 سال میں صنعت، پالیسی اور معاشرے کو تشکیل دینے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ ٹیکنالوجیز اگلی نسل کی ماحول دوست توانائی، جدید مواد، بائیو ٹیکنالوجی سے لے کر مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجیز تک پھیلی ہوئی ہیں۔
اہم ترین ابھرتی ہوئی 10 ٹیکنالوجیز درج ذیل ہیں۔
ہر ذریعے سے بجلی کی گرڈ تک فراہمی ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے الیکٹرک گاڑیاں اور عمارتیں اس قابل ہو جائیں گی کہ وہ بجلی ذخیرہ کر سکیں اور ضرورت پڑنے پر اسے واپس گرڈ میں فراہم کر سکیں۔
براہِ راست لیتھیم نکالنے کی ٹیکنالوجی، جو روایتی اور سست رفتار تبخیری تالابوں کی جگہ لے رہی ہے، ایسے انجینئرڈ نظام استعمال کرتی ہے جو نمکین میدانوں سے بیٹری کے معیار کا لیتھیم چند گھنٹوں میں حاصل کر لیتے ہیں ۔
غیر فعال شعاعی ٹھنڈک کے مواد ایسے جدید مواد ہیں جو کسی بھی قسم کی بجلی استعمال کئے بغیر عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
پی ایف اے ایس ڈسٹرکشن ایسی ٹیکنالوجی ہے جو ہمیشہ کیمیکلز کہلانے والے نقصان دہ کیمیائی مادوں کو توڑ کر بے ضرر اور قدرتی اجزاء میں تبدیل کر دیتی ہے، جس سے پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔
پریسیژن فرمنٹیشن ایک جدید حیاتیاتی ٹیکنالوجی ہے جومخصوص غذائی اجزاء اور ادویات تیار کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔
ایکسوسوم دوا رسانی ایک جدید طبی ٹیکنالوجی ہے جس میں انسانی جسم کے قدرتی خلیاتی ذرات، جنہیں ایکسوسومز کہا جاتا ہے، کو بیماری سے متاثرہ خلیات تک بالکل درست طریقے سے مخصوص ادویات پہنچانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
پرسنلائزڈ ایم آر این اے کینسر ویکسینز، جو مریض کے مدافعتی نظام کو کینسر کے خلیات کو تلاش کرنے اور انہیں تباہ کرنے کی تربیت دیتی ہیں۔
نئی ادویات کی تیاری اور تحقیق کا عمل تیز کرنے کے لئے کوانٹم سیمولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
ورلڈ ماڈلز جو حقیقی دنیا کے مختلف منظرناموں کی پیش گوئی کرنے والی ٹیکنالوجی ہے۔
لیٹس بیسڈ کرپٹوگرافی ، جسے حساس ڈیجیٹل ڈیٹا کو مستقبل کے کوانٹم کمپیوٹرز کے ذریعے ہیک ہونے سے بچانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر