ہوانا(نیشنل ٹائمز)کیوبا کے انقلابی رہنما اور خفیہ اداروں کے بانی رامیریو والدیس 94 برس کی عمر میں چل بسے ۔
رامیریو والدیس 1956 کی تاریخی انقلابی مہم کے چند آخری زندہ رہ جانے والے کمانڈروں میں شامل تھے ، انہوں نے فیڈل کاسترو اور راول کاسترو کی حکومتوں میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ وہ طویل عرصے تک وزیر داخلہ اور نائب صدر بھی رہے اور کیوبا کے ریاستی انٹیلی جنس نظام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کیا۔



