اطالوی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے ’’توہین آمیز‘‘بیان پر امریکہ کا دورہ منسوخ کر دیا

روم (شِنہوا) اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تیجانی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد امریکہ کا اپنا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حالیہ جی-7 سربراہی اجلاس کے دوران اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے ان سے تصویر بنوانے کی “منت” کی تھی۔
تیجانی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ٹرمپ کے یہ ریمارکس میلونی کے خلاف ’’سنگین اور توہین آمیز‘‘ ہیں اور ’’پورے اٹلی کی توہین‘‘ کے مترادف ہیں۔
بعد ازاں روم میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تیجانی نے کہا کہ کسی کو بھی اٹلی کی اس انداز میں توہین کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ انہوں نے 21 اور 22 جون کو امریکہ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔
میلونی نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کسی چیز کے لئے منت نہیں کرتیں اور نہ ہی اٹلی کسی سے منت کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر