ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت

مظفر آباد(نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، لیکن آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کے درمیان محبت کے رشتے کو ختم نہیں کیا جا سکتا، پاک فوج میں بغاوت کی بات کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی صدر نبیلہ ایوب اور دیگر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔

سابق وزیراعظم سردار عتیق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام محب وطن ہیں، لیکن کچھ لوگوں کی جانب سے انہیں ریاست پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی، پاک فوج میں بغاوت کا مطالبہ کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کشیدگی عوام میں بے چینی میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، حکومتِ پاکستان نے ہر معاملے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، لیکن جرائم کا ارتکاب کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، پاک فوج اپنے مضبوط نظم و ضبط کی بدولت ایک منظم ادارہ ہے اور کشمیری عوام نے انتشار پھیلانے والے گروہ کو مسترد کر دیا ہے۔

سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ کہ کشمیریوں کا پاک فوج کے ساتھ تعلق کسی عہدے، منصب یا مراعات کا مرہونِ منت نہیں، بلکہ یہ رشتہ قیامِ پاکستان سے بھی پہلے کا قائم ہے، پاکستان کے انتہائی حساس علاقوں کی ذمہ داری پاک فوج نے کشمیریوں پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے سپرد کر رکھی ہے، جو اس اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی مسلح افواج حرمین شریفین کے دفاع میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، جو پوری قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، بعض لوگ پاکستان کی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہی معیشت آج دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی پاکستان کی اہمیت تسلیم کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ تیسری عالمی جنگ کے خطرات کو ٹالنے میں آخر کس ملک نے مؤثر کردار ادا کیا، اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

99 فیصد کشمیری آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہ غلام قادر

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کو پاکستان کے مقابلے میں سستا آٹا اور بجلی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی انتشار پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی ہے، ریاست کے 99 فیصد لوگ آج بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور محب وطن ہیں۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ انتشار پسند عناصر نے ہسپتالوں تک کو نشانہ بنایا، جبکہ پاک فوج میں خدمات انجام دینے والے کشمیریوں کو بغاوت پر اکسانے کی بات کی، جو انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔

چند گنے چنے لوگ پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، نبیلہ ایوب

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی خاتون رہنما نبیلہ ایوب نے کہا ہے کہ پاک فوج کا جوان ہمارے ملک کی دفاعی سرحدوں کا محافظ ہے، بغاوت کا مطالبہ کرنے والوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ ریاست کسی صورت رعایت نہیں کرےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ چند گنے چنے لوگ پاکستان مخالف ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اس سے کشمیری عوام کا کوئی تعلق نہیں، انہیں خود کو الگ کرنا چاہیے۔

پریس کانفرنس کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے سکیورٹی اہلکاروں پر تشدد اور ریاست مخالف بیانیے سے متعلق ایک ویڈیو بھی چلائی گئی جس میں تمام ثبوت پیش کیے گئے کہ کس طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے۔ 



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر