بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اپنی سمت واضح کر دی، معاشی شرح نمو بڑھانے والا بجٹ ہے، ترقی ہوگی، ریلیف ملے گا، ڈیجیٹائزیشن اور اے آئی سے صوابدیدی اختیارات ختم کر دیئے، فنانس بل میں مزید تجاویز شامل کرنے کا ارادہ ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر عمومی بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ بجٹ میں اراکین اسمبلی کی تجاویز شامل کی گئیں، اراکان اسمبلی نےبجٹ دستاویزات سےمتعلق تحریک استحقاق پیش کی، افسوس کی بات ہے بجٹ کےمعاملے پرتحریک استحقاق پیش کی جاتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ بجٹ دستاویزات میں تضاد ہے، بجٹ دستاویزات کےحوالے سےالزامات غلط تشریح کی وجہ سے لگائے گئے، جی ڈی پی سمیت دیگراعدادوشمار نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کیے گئے تھے، اس میں صوبے بھی شامل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026میں 452ارب امریکی ڈالر کاتخمینہ تھا جسے پیش کیا گیا، آبادی کےتخمینے،مردم شماری ،ہیلتھ سروسز کی بنیاد پراکنامک انڈیکیٹرجاری ہوتے ہیں، تنقید کوسیاق وسباق میں رکھنا ضروری ہے، وزیراعظم نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کااعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے2سال کی مدت میں 14ارب ڈالرکےاضافی محصولات حاصل کر لیے ہیں، وزیراعظم کی ذاتی توجہ اورلگن سے یہ ممکن ہوا، گزشتہ 2سال میں ایف بی آر کی تنظیم نوپرتوجہ مرکوز رکھی، مالی وسائل کی فراہمی کواولین ترجیح دی گئی۔

وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نےزراعت اور کسانوں کیلئے ریلیف دیا، ترقیاتی پیکج کااعلان کیا، کسانوں کواربوں روپے کے بلاسود قرض اداکیے جارہے ہیں، حکومت نےچھوٹے کاشتکاروں کیلئے زرخیزی اسکیم شروع کردی ہے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ مالی سال 2018میں پی ٹی آئی کےدورحکومت کےاعدادوشمار بھی چارٹ میں لگائے ہیں، ہماری کوششیں رنگ لائیں، خطے میں جنگ کےبادل چھٹ گئے،امن کی فاختہ اڑنے لگی ہے، یہ ہماری سیاسی اورسفارتی تاریخ کاروشن باب ہے، وزیراعظم ،فیلڈمارشل ،ٹیم اورپوری قوم خراج تحسین کی مستحق ہے، اتحادی،اپوزیشن اورپارلیمان مبارکباد کی مستحق ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال کے بجٹ پر تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوازشریف،بلاول بھٹو اوردیگر کی رہنمائی بجٹ تجاویز میں بہت اہم ثابت ہوئیں، بیرون ملک پاکستانیوں نے4.25ارب ڈالر کےزرمبادلہ پاکستان بھیجے، گزشتہ 2ہفتے میں اراکین پارلیمنٹ کی رائے سننے کو ملی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں اپنی سمت واضح کردی، فنانس بل 2026میں متعددتجاویز کوشامل کرنے کا ارادہ ہے، اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین کا کردار اہم رہا، ہمیں ایوان کےاندر اورباہر بہت واضح فیڈبیک ملی، یہ مثبت اور پرو گروتھ بجٹ ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ گزرے سال میں ہم نےمعاشی اشاریوں کو بہتربنایا ہے، ہم نے کئی محاذوں پرپیشرفت کی ہے، مالی سال کےپہلے 11ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ہمارا برآمدی شعبہ بہتری دکھارہا ہے، آئی ٹی ایکپسورٹ میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ کووسعت دینے کیلئے ریٹیلرزکونظام کاحصہ بنایا ہے، ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کی ہیں، تعمیری اورمثبت تنقید کاخیرمقدم کرتے ہیں، تنخواہ داروں،چھوٹے کاروباری طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا ہے، حکومت کا بنیادی ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ ہے۔



  تازہ ترین   
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے
ریاست کے خلاف اکسانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی: کشمیری قیادت
بجٹ میں سمت واضح کردی، معاشی شرح نمو بڑھے گی، ریلیف ملے گا: وزیر خزانہ
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر