سیول(نیشنل ٹائمز)جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔۔۔
جو سابق صدر یون سوک یول کی 2024 میں مختصر مگر شدید متنازع مارشل لا کے نفاذ سے جڑے مقدمے کا حصہ ہے۔سیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ کے مطابق سابق وزیر پر خفیہ فوجی معلومات ایک شہری کو دینے کا الزام ثابت ہوا تاکہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جا سکے جو صدر یون کے انتخابی دھاندلی کے غیر مصدقہ الزامات کی تحقیقات کرے ۔



