منگولیا میں چین کی مدد سے تعمر کئے گئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح

اولان باتور (شِنہوا) منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں چین کی معاونت سے تعمیر کئے گئے مرکزی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے منگولیا کی وزیر خارجہ باتمونخ باتسیت سیگ اور دیگر حکام کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔
وانگ یی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 2014 میں منگولیا کی اقتصادی ترقی کے لئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے اس مرکزی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوام دوست منصوبہ دوستی کی علامت اور چین اور منگولیا کے درمیان باہمی تعاون کا ایک اور ثبوت ہے۔
1950 کی دہائی سے چینی کارکنوں کے منگولیا میں 850 سے زائد منصوبوں میں حصہ لینے کا ذکر کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ معیشت کو وسیع اور عوامی معیار زندگی بہتر بنانے کی کوششوں میں منگولیا کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 21 ویں صدی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون سرحد پار نقل و حمل اور کسٹمز کی سہولیات سے بڑھ کر شہری تعمیر نو، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور ماحولیاتی تحفظ تک پھیل چکا ہے۔ دونوں ملکوں نے عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی تاکہ دو طرفہ تعاون کے منگول عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوں۔
وانگ نے کہا کہ چین-منگولیا تعلقات ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی، مشترکہ ترقی و خوشحالی کی ایک مثال بن چکے ہیں۔ انہوں نے ہمسایہ سفارت کاری میں خیرسگالی، خلوص، باہمی مفاد اور جامع اصولوں کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کیا اور روایتی دوستی مزید گہری کرنے اور دو طرفہ تعاون کے لیے نئی راہیں کھولنے کا عہد کیا۔
منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی منگولیا کے صدر کے دفتر کے چیف آف سٹاف التان خویگ یوالسٹوگولڈر، منگولیا کی وزیر خارجہ باتمونخ باتسیت سیگ اور دیگر حکام کے ساتھ مرکزی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
منگولیا کے صدر کے دفتر کے چیف آف سٹاف التان خویگ یوالسٹوگولڈر نے منگولیا کے صدر اوخنا خورلیسوخ کی جانب سے کہا کہ یہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منگولیا-چین تعاون کا ایک سنگ میل ہے اور یہ منگولیا کے عوام کے لئے نمایاں فوائد کا باعث ہے۔
انہوں نے منگولیا کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے چین کے کردار پر دلی تشکر کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری میں مسلسل اضافے کی امید ظاہر کی۔
یہ پلانٹ چین اور منگولیا کے درمیان ایک اہم ترین بڑا منصوبہ ہے۔ چینی معیارات اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چینی اداروں کی طرف سے تعمیر کیا گیا یہ پلانٹ منگولیا میں سیوریج ٹریٹمنٹ کی سب سے بڑی اور جدید ترین سہولت ہے۔ توقع ہے کہ یہ پلانٹ مقامی پانی کے معیار، ماحول اور مکینوں کا معیار زندگی نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر