سنگاپور کا فوجی کارروائیاں روکنے کے لئے امریکہ-ایران مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم

سنگاپور (شِنہوا) سنگاپور نے مشرق وسطیٰ میں تمام فوجی کارروائیاں روکنے اور مزید مذاکرات کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنے کی خاطر امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سنگاپور نے اس معاہدے کو ممکن بنانے والی ثالثی کی کوششوں، خاص طور پر پاکستان اور قطر کے کردار کو سراہا۔
وزارت نے کہا کہ “بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرینہ حل طلب مسائل کا تصفیہ خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کے لئے ناگزیر حالات پیدا کرے گا۔”
اس شہری ریاست نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے عزم کا بھی خیرمقدم کیا، جو کہ بحری تجارت کے لئے ایک انتہائی اہم اور سٹریٹجک عالمی بحری تجارتی گزرگاہ ہے۔
وزارت نے مزید کہا کہ “ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلاروک ٹوک گزرگاہ کے حوالے سے ‘اقوام متحدہ کے قانون برائے سمندر’ اور روایتی بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو برقرار رکھیں اور خطے میں بحری جہازوں اور ملاحوں کے تحفظ اور بہبود کو یقینی بنائیں۔”



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر