بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین نے تائیوان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پر انحصار کرتے ہوئے آزادی حاصل کرنے کی کوشش ناکامی کے سوا کچھ نہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ تائیوان کے صدر لائی چنگ تے کے بیانات ان کی بے چینی اور عدم تحفظ کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب تائیوانی صدر نے امریکا سے 14 ارب ڈالر کے مجوزہ اسلحہ معاہدے کی منظوری کی امید ظاہر کی تھی۔ چین نے واضح کیا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔



