5ٹرینیں ٹھیکے پر دیدی گئیں، 10 کو کوئی بڈ نہ مل سکی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان ریلوے کی 15 میں سے 5 ٹرینوں کو ٹھیکے پر دیدیا گیا ، 10 ٹرینوں کے لیے کوئی بڈ نہ مل سکی ، 5 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے پاکستان ریلوے کو 10 ارب 78 کروڑ 23 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے ، ذرائع کے مطابق 10 ٹرینوں کے لیے مقرر کردہ بنچ مارک زیادہ ہونے کے باعث کمپنیاں بڈز جمع کرانے سے گریزاں ہیں،پاکستان ریلوے نے 15 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مجموعی طور پر 25 ارب 3 لاکھ روپے کا بنچ مارک مقرر کیا تھا،اوپن آکشن میں بڈز نہ ملنے پر 10 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ مؤخر کر دی گئی۔

نجی شراکت داروں کے سپرد ہونے والی ٹرینوں میں عوام،ملت،قراقرم ،میانوالی اور نارووال پسنجر ٹرین شامل ہیں ،عوام ایکسپریس 3ارب 56 کروڑ ،قراقرم 3 ارب 90 کروڑ 15 لاکھ میں نیلام ہوئی، ملت ایکسپریس 2 ارب 77 کروڑ 28 لاکھ ،میانوالی 40 کروڑ 10 لاکھ میں نیلام ہوئی، نارووال پسنجر 14 کروڑ 70 لاکھ میں نیلام ہوئی ، ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کی حتمی منظوری ریلوے انتظامیہ دے گی، ریلوے انتظامیہ آئندہ مرحلے میں بنچ مارک اور شرائط کا ازسرنو جائزہ لینے پر غور کرے گی،ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کے لیے بنچ مارک زیادہ رکھے گئے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل کرنا ہے ،پانچ ٹرینوں کی آکشن بہترین ریٹس پر کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک
بھارتی نوجوانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی، وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی
ایران اس وقت امریکا سے رابطے میں ہے، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ
یمنی حوثیوں نے الحدیدہ پر حملے کے بعد سعودی شہر جازان پر میزائل داغ دیا
جان بچانے والی 52 ادویات کی قیمتوں کی منظوری دیدی گئی
سعودی اتحادی افواج کا یمن کے شہر الحدیدہ میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ
امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری، ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں: عراقچی
پاکستان اور قازقستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر