پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

مریم اورنگزیب اور وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمنٰ نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بہترین کارکردگی سے معیشت میں بہتری آئی، وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین کارکردگی اور مسلسل محنت کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم نے دن رات محنت کرکے معاشی استحکام کو یقینی بنایا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل دنیا میں امن کا ذریعہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر بھی بے پناہ کامیابی حاصل ہوئی، نائب وزیر اعظم نے بھی امن کوششوں میں دن رات کام کیا، پنجاب نے گزشتہ سال بدترین سیلاب کا سامنا کیا، تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمال طریقے سے سیلابی صورتحال نمٹا دی۔

سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب میں یکساں ترقی کا عمل جاری ہے اور وفاقی گرانٹس میں سب سے بڑا حصہ پنجاب کا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کے اپنے وسائل میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

انہوں نے پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا ہے، سماجی شعبہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ترجیح ہے،اس کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، پنجاب کے ریونیو میں 426 ارب سے 820 ارب تک اضافہ ہوا، صوبائی ٹیکس ریونیو 519 ارب روپے ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب کی کارکردگی میں بہتری رہی، جبکہ پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے بجٹ میں بھی کوئی کٹوتی نہیں کی گئی، تاہم اپنی چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ  گھر مکمل ہو چکے ہیں، ہم نے ٹیکس بیس کو بڑھایا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔

انہوں نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کر کے 1 لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کیا گیا، وفاقی کابینہ نے لینڈ لیز پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے، ڈھائی سالوں میں 12 ہزار سے زائد سکیموں کو ختم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی گروتھ 12 سے 13 فیصد رہی جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولیاں 370 ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں، کسانوں کو بلا سود قرضے دیے گئے، 300 ارب روپے کے بلا سود قرضوں کی ریکوری 99.9 فیصد ہے، جبکہ گزشتہ 2 سال میں کسانوں کو 31 ہزار ٹریکٹرز دیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 600 بسیں آچکی ہیں، 2 ہزار کا ہدف پورا ہوگیا ہے، پنجاب کے صنعتی زونز میں 2 لاکھ سے لیکر 50 لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا، جہاں صنعت کاری فراہم کی جائے گی وہاں زمین بھی فراہم کی جائے گی، صحت، تعلیم، ستھرا پنجاب پروگرام کے بجٹ پر کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میٹرو منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 5.4 ارب روپے کی لاگت سے 1100 ای ٹیکسیوں کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے، کچے کے علاقوں کی ترقی کے لیے 55 ارب روپے کا خصوصی ترقیاتی پروگرام بھی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ لائیو سٹاک اور ایگریکلچر کا حجم 116 ارب روپے ہے، فشریز ڈیپارٹمنٹ کے لیے بھی بجٹ میں خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

گزشتہ اڑھائی سال کے دوران پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے: مجتبیٰ شجاع الرحمان

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے گئے اور گزشتہ 2 بجٹ میں جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا، انہیں پایا تکمیل تک پہنچایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ ریونیو کی طرز پنجاب میں ایک ادارہ قائم کریں گے، نئے ادارے کے قیام سے سارے ٹیکسز ایک ہی چھت تلے آجائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران پنجاب میں ٹیکس وصولیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے صوبے کی مالی استعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل دستیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی گرانٹ میں اضافہ وفاقی حکومت کے صوبوں کی ترقی اور مضبوطی کے عزم کا مظہر ہے، وفاق مضبوط ہوگا تو تمام اکائیاں بھی مضبوط ہوں گی، اور ملک میں معاشی استحکام اور ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ
سندھ اسمبلی کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ
مشکل حالات کے باوجود ریلیف پر مبنی بجٹ بنایا: عطا اللہ تارڑ
امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا
پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: مریم اورنگزیب
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر