مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کیلئے682 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی بجٹ مختص ہوگا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 224 ارب 51 کروڑ روپے، آبی وسائل ڈویژن کیلئے 103 ارب 80 کروڑ روپے، پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی پیپکو کیلئے 88 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

کابینہ ڈویژن کیلئے 64 ارب 8 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 46 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، آئندہ مالی سال کیلئے ریلوے ڈویژن کیلئے 40 ارب 65 کروڑ روپے مختص ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کیلئے36 ارب 31 کروڑ روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 233 ارب 33 کروڑ روپے، ضم شدہ اضلاع کیلئے 56 ارب 7 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص ہونے کی سفارش ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے 85 ارب 2 کروڑ روپے، آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 19 ارب 58 کروڑ روپے ، قومی صحت خدمات ڈویژن کیلئے 16 ارب 6 کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن کیلئے 21 ارب 82 کروڑ روپے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے، سی پیک 2 کی نئی اسکیموں کیلئے ایک ارب روپے مختص ہونے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر