افغانستان کیخلاف سیریز، بابر اعظم سمیت 4کرکٹرز کوآرام دینے کا فیصلہ،کپتانی شاداب کے سپرد

ؤلاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی، قومی ٹیم کی کپتانی شاداب خان کریں گے، جبکہ بابر اعظم سمیت 4کرکٹرز آرام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری کرلی ہے، کپتان بابر اعظم سمیت 4کرکٹرز کو آرام دیا جارہا ہے، محمد رضوان ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کرنے والے کرکٹرز میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق شاداب خان ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم میں نئے کرکٹرز کو آزامانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ امام الحق ، فخر زمان ، سرفراز احمد اور فہیم اشرف ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہوں گے ۔فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر ون ڈے اسکواڈ میں جگہ بنائیں گے، خوشدل شاہ کو بھی ِ موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ صہیب مقصود اور حارث سہیل کا اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان اور افغانستان کرکٹ سیریز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونیکا امکان ہے اور سیریز کے لیے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 2روز میں متوقع ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کیمپ 21سے 28اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، کیمپ میں رپورٹ کرنے پر کھلاڑیوں کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ ہوگی۔ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کے ہمراہ کرکٹرز وطن واپس آ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر