امریکا کا خلیج عمان میں آئل ٹینکر پر حملہ،3بھارتی ملاح لاپتا

واشنگٹن،نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) امریکی فوج نے بتایا کہ ایک امریکی جنگی طیارے نے خلیج عمان میں ایک ٹینکر کو نشانہ بنایا اور اسے ناکارہ بنا دیا، سینٹکام کے بیان کے مطابق ٹینکر امریکی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران سے تیل منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا،اس جہاز کی شناخت پلاؤ کے پرچم بردار ٹینکر “ایم/ٹی سیٹی بیلو” کے طور پر کی گئی ہے ۔جہاز جزوی طور پر مال سے لدا ہوا تھا اور یکم جون کو آخری بار عمان کے ساحل کے قریب دیکھا گیا تھا،جہاز کے 28 افراد کے عملے میں 24 بھارتی شہری تھے ،آئل ٹینکر کے انجن روم میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک، 3 لاپتا ہوئے ہیں، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا ہونے والے 3 بھارتی ملاحوں کی تلاش تاحال جاری ہے ، جبکہ 21 دیگر بھارتی ملاحوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے ۔بھارت نے آئل ٹینکر پر حملے کے واقعے پر نئی دہلی میں امریکی مشن کے نائب سربراہ کو طلب کر کے اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر