کینیا میں چین-ہونان فلم ویک کا آغاز، ثقافتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار

نیروبی (شِنہوا) چین-ہونان فلم ویک کا کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں آغاز ہو گیا، جس میں اعلیٰ سرکاری عہدیداران، سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، فنکاروں اور فلم کے دلدادہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا اور چین اور کینیا کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
تقریب میں تقاریر کے علاوہ مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے جن میں موسیقی، خطاطی، مصوری اور فوٹوگرافی کی نمائشیں شامل تھیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کو اجاگر کیا گیا۔
کینیا کی وزارت امور نوجوانان، تخلیقی معیشت اور کھیل کے محکمہ فلم سروسز کے ڈائریکٹر نوح اوتیئندے نے کہا کہ یہ فلم ویک فنون لطیفہ کے ذریعے کینیا اور چین کی دوستی اور عوامی روابط میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اوتیئندے کا پیغام محکمہ فلم سروسز کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریس نگونجیری نے پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ فلم ویک محض فلموں کی نمائش کا سلسلہ نہیں ہے بلکہ یہ مکالمے، سیکھنے اور باہمی تعاون کے مواقع فراہم کرتا ہے۔‘‘
اوتیئندے نے کہا کہ یہ فلم ویک کینیا کے ناظرین کو چین کے صوبہ ہونان کے بھرپور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ فلم سازوں، محققین، طلبہ اور صنعت سے وابستہ ماہرین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے نئے دروازے بھی کھولتا ہے۔
صوبہ ہونان کی عوامی حکومت کے انفارمیشن آفس کے نائب ڈائریکٹر لو ژینگ ماؤ نے کہا کہ فلمیں چین اور افریقہ کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان باہم سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہیں۔
لو کے مطابق فلم ویک کے دوران کینیا میں 8 چینی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی تاکہ فن کے ذریعے ثقافتی تبادلے، باہمی تفہیم اور دوستی کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ ان میں ہونان میں تیار کی گئی فلمیں بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی، سینیٹ اجلاس: خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ
روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور عمان کا خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر