چینی مین لینڈ کی تائیوان کی ڈی پی پی پر بیرونی قوتوں کے آگے جھکنے پر تنقید

بیجنگ (شِنہوا) چینی ریاستی کونسل کی تائیوان امور دفتر نے کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی انتظامیہ نے بیرونی قوتوں کے آگے جھک کر خود کو چینی قوم سے غداری کرنے والوں کے طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔
دفتر کی ترجمان ژانگ ہان نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس سوال پر ردعمل دیا جس میں جاپان اور فلپائن کی جانب سے تائیوان جزیرے کے مشرقی سمندری علاقے کے بارے میں ’’سمندری حدود کے تعین سے متعلق مذاکرات‘‘ کے اعلان پر ڈی پی پی حکام کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا۔
ژانگ نے کہا کہ چین کی شمولیت کے بغیر ایسے مذاکرات کا آغاز کر کے جاپان اور فلپائن نے چین کے سمندری حقوق اور مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے بھی منافی ہے۔ ژانگ نے مزید کہا کہ یہ اقدام ’’مکمل طور پر غیر قانونی اور کالعدم‘‘ ہے۔
ترجمان نے الزام عائد کیا کہ ڈی پی پی حکام نے بیرونی قوتوں کے سامنے جھک کر خود کو ’قوم کے مکمل غدار‘ کے طور پر پیش کیا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ جاپان اور فلپائن کے اقدام پر ڈی پی پی کے ردعمل کے خلاف آبنائے تائیوان کے دونوں جانب موجود چینی عوام کی وسیع مذمت کے بعد ڈی پی پی نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے علیحدگی پسند نظریات کو نئے انداز میں پیش کرنا شروع کر دیا تاکہ عوام کی توجہ ہٹائی جا سکے اور انہیں گمراہ کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر