واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر بمباری جلد ہی روک دی جائے گی، ایرانی رہنماؤں نے بمباری بند کرنے کا کہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہا ایرانی حکام کے ساتھ میری براہ راست بات چیت ہوئی، ایران میں امریکی جنگی طیارے پرواز کر رہے ہیں، ایران پر حملوں میں اسرائیل شامل نہیں۔
ایرانی عہدیدار نے امریکی صدر کے بیان کو مسترد کر دیا، انہوں نے کہا صدر ٹرمپ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، امریکی صدر کا بیان جنگ سے بچنے کی کوشش ہے۔



