خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین کو امریکا یا اسرائیل کے استعمال کیلئے فراہم نہ کریں، ایسی کسی بھی معاونت کو دشمنی تصور کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے کو ایران پر حملوں کا بہانہ بنایا گیا، حملوں کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، اپنی سلامتی کے دفاع کے لئے کسی بھی خطرے کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ علاقائی ممالک اپنی سرزمین کو امریکا یا اسرائیل کے استعمال کیلئے فراہم نہ کریں، ایسی کسی بھی معاونت کو دشمنی تصور کیا جائے گا، اقوام متحدہ امریکا کو حملوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق موجودہ علاقائی صورتحال انتہائی حساس ہے اور تمام پڑوسی ممالک کو کشیدگی میں اضافے کے بجائے امن، استحکام اور سفارتی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔

تہران نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کے ممالک کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو تنازعات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

امریکہ بچنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے: عباس عراقچی

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، امریکہ نے میدان جنگ میں ناکامیوں کے باوجود ایران کے عزم کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنی شکستوں کے باوجود ہماری قوتِ ارادی کو آزمانے کا انتخاب کیا، ہماری طاقتور مسلح افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں کسی بھی ممکنہ حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر