امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو ایران نے جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے کہا کہ واقعے کے پیچھے ایران کا کوئی ہاتھ نہیں تھا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث اس نوعیت کے واقعات ارادی طور پر بھی پیش آ سکتے ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سکیورٹی اور عسکری تناؤ کے ماحول میں غلط فہمیوں یا غیر متوقع واقعات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکام اور مبصرین کی جانب سے اپاچی ہیلی کاپٹر کے حادثے یا ممکنہ حملے کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات بھی جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر