الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم

دیامر(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر انتخابی نتائج روکتے ہوئے دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 میں سے 5 حلقوں کے انتخابی نتائج روک دیئے ، حلقہ جی بی اے 8 سکردو کے 10 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کالعدم قرار دیتے ہوئے 15 جون کو دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پی پی پی کے امیدوار کی جانب سے کچھ پولنگ  سٹیشنوں پر انتخابی بے ضابطگیوں اور بدانتظامی کے الزامات لگائے گئے، امیدوار سید محمد علی شاہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا الیکشن کمیشن نے جی بی 15 دیامر ون،  جی بی 16 دیا مر ٹو اور جی بی 17 دیا مر 3 داریل کے انتخابی نتائج بھی روک دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بعض پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ مکمل ہونے تک نتائج روکے گئے ہیں، ریٹرننگ افسران کو پوسٹل بیلٹس کھولنے، گنتی اور حتمی نتائج جاری کرنے سے روک دیا گیا۔ دوبارہ پولنگ کے نتائج شامل ہونے کے بعد ہی حلقہ وار حتمی نتائج مرتب کیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق ری پولنگ مکمل ہونے تک کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابات پرامن طور پر ہوئے، اس پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 



  تازہ ترین   
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ
ایف بی آر نے کھانے پینے، گھریلو استعمال کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
معاہدے میں کیے گئے تمام وعدوں کو لازمی طور پر پورا کیا جانا چاہیے، باقر قالیباف
کم از کم ماہانہ اجرت میں 10 فیصد اضافہ، تنخواہ دار طبقے پر سرچارج ختم
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر